Daily Bible Verse

Urdu Bible

Monday, December 28, 2009

DUWA-O-MUNAJAT - دُعا و مُناجات

We communicate with God through prayer; we praise him for his immense blessings and request him for his shelter through prayer. Terekalam.com presents an online urdu prayer fellowship by the name Duwa-O-Munajat which will not only serve as a platform for those who pray for others but also for those who want others to pray for them. And the testimonies of answered prayers will let others know the power of prayer.

دُعا خُدا سے ہم کلام ہونا کا ذریعہ ہے، دُعا میں ہم خُدا کی بیش بہا نعمتوں کی شُکرگذاری کرتے ہیں اور اپنی درخواستیں اُس کے حضُور پیش کرتے ہیں۔ دُعا کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لِئے تیرا کلام پر دُعا و مُناجات کے نام سے آن لائن اُردُو پریئر فیلوشِپ کا اہتمام کیا گیا ہے جِس کا مقصد ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے جہاں دُعاگو افراد اِجتماعی طور پر ایسے افراد کے لِئے دُعا کریں جو خُدا کے حُضُور اپنی مُناجات پیش کرنے کے خواہشمند ہیں اور جہاں مقبُول دُعاوَں کی گواہیاں لوگوں پر دُعا کی قوّت کو ظاہر کریں اور اُنہیں اِیمان کی مضبُوطی عنایت ہو۔

HAMD-O-SITAISH - حمد و سِتائش

The purpose of music in Christianity is to praise and worship the Lord Jesus Christ. Terekalam.com presents its element “Hamd-O-Sitaish that offers Online Urdu Songs and Psalms in both text and audio format to equip and encourage the people to praise the Lord in the power of the Holy Spirit.

مسیحیت میں موسیقی کا مقصد خُداوند یسوع المسیح کی حمد و سِتایش ہے؛ ایسی حمد و سِتایش جو رُوح اور سچائی سے بھرپُور ہو کر کی جائے، پس اِسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے تیرا کلام نے حمد و سِتایش کے نام سے زبُوروں اور مسیحی گیتوں پر مبنی ایک ڈیٹابیس تشکیل دیا ہے جہاں کثیر تعداد میں مسیحی نغمات کو آڈیو اور تحریری دونوں صُورتوں میں رکھا گیا ہے تاکہ ہر ایک مسیحی پاک رُوح کی قوّت سے بھرپُور ہوکر خُداوند یسوع المسیح کی تعریف و تمجید کر سکے۔

ROOHANI GHIZA - رُوحانی غِذا

As human body needs bread for its physical nourishment likewise human spirit also needs Word of God for its spiritual nourishment, considering this need Terakalam.com presents a series of Daily Urdu Bible Devotion by the name “Roohani Ghiza” to fulfill the spiritual needs and encourage the faith of the reader. The devotion to be given in this series will be based on a verse from the Bible.

جِس طرح روٹی اِنسان کی جِسمانی نشونُما کے لِئے ضرُوری ہے اِسی طرح کلامِ اِلٰہی اِنسان کی رُوحانی نشونُما کے لِئے بے حد ضرُوری ہے۔ اِس ضرُورت کے پیشِ نظر تیرا کلام پر رُوحانی غِذا کے نام سے اُردُو بائبل ڈیوشن کے ایک سِلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے جو قارئین کی روزمرہ روحانی ضرورت کے ساتھ ساتھ اُن کے اِیمان کی افزایش کے لِئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اِس سلسلے میں پیش کئے جانے والے تمام ڈیوشنز کلام پاک کی آیت پر مبنی ہونگے